ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / 20لاکھ روپئے مالیت کی غیر قانونی شراب ضبط : بنگلورو ایکسائز ٹیم کا چھاپہ ؛مقامی  افسران بے خبر

20لاکھ روپئے مالیت کی غیر قانونی شراب ضبط : بنگلورو ایکسائز ٹیم کا چھاپہ ؛مقامی  افسران بے خبر

Thu, 22 Nov 2018 19:40:09    S.O. News Service

رام نگر (جوئیڈا):22؍نومبر (ایس او نیوز) بنگلورو ایکسائز محکمہ کے خصوصی شعبہ نے بدھ کو جوئیڈا ، رام نگر کے پربا گاوکر اور چندرکانت نامی اشخاص کے مکانات پر اچانک چھاپہ مار کر 20لالاکھ روپئے مالیت کی غیر قانونی گوا شراب ضبط کرلینے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ تعجب کی بات یہ رہی کہ مقامی ایکسائز افسران کو کانوں کان اس کی بھنک تک نہیں لگی۔

غیرقانونی شراب کی ذخیرہ اندوزی کے لئے دونوں اشخاص نے اپنے گھرو ں میں تہہ خانے تعمیر کرتے ہوئےشراب جمع رکھی تھی۔ بنگلورو کی خصوصی ٹیم بغیر کسی اطلاع کے اچانک گھر پر چھاپہ مارکر پربا گاوکر کے تہہ خانے میں چھپا کر رکھے ہوئے غیر قانونی شراب کے  322 باکساور چندرکانت کے گھر سے 70باکس سمیت ایک کار ضبط کرلی ،جس کی کل مالیت 20لاکھ روپئے لگائی جارہی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اس غیر قانونی شراب ذخیرے پر چھاپہ مارنے کے لئے بنگلورو کی خصوصی ٹیم پچھلے کئی دنوں سے پلاننگ کررہی تھی۔

بدھ کی علی الصبح بنگلورو کی خصوصی ٹیم بیک وقت دونوں گھروں پر چھاپہ مار کر  غیرقانونی شراب کرلینے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ایکسائز ٹیم کے بنگلورو کے انسپکٹر روی کمار، اشوک ایچ جے، پی پرکاش، راجو سنتوش  ڈرائیور ملیش سمیت کئی لوگ کارروائی میں  موجود تھے۔


Share: